کراچی : ایرانی ڈیزل اورپیٹرول سے بھرا ٹینکرپکڑا گیا،ڈرائیورگرفتار

کراچی : موچکو پولیس نے پیراورمنگل کی درمیان شب بلوچستان کے علاقے حب چوکی کے راستے سے آنے والے ٹینکرکو موچکو چیک پوسٹ پرروک کرتلاشی کے دوران ٹینکرکے خانوں سے 3 ملین روپے سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل و پیٹرول برآمد کرلیا،ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ٹینکر سے بارہ ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اورایک ہزار 140 لیٹرایرانی پیٹرول برآمد کیا گیا،ٹینکرکے ڈرائیور اسرار احمد کو گرفتار کرکے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا۔