بنگلہ دیش ڈی آر ایس کے بہتر استعمال میں سب سے آگے

ڈھاکا(اُمت نیوز) ورلڈکپ کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم نے ریفرل فیصلوں پر باقی ٹیموں پر سبقت لے لی۔
ٹائیگرز اگرچہ میگا ایونٹ میں بری طرح ناکام رہے لیکن ریفرل کے معاملے پر وہ خبرون میں نمایاں ہوگئے، انھوں نے میگا ایونٹ کے دوران 11 اپیلوں میں ریفرل پر 4 کامیاب فیصلے حاصل کیے، ان کی کامیابی کا تناسب 36.36 فیصد رہا۔
بھارتی ٹیم 40 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، بیٹنگ میں بنگلہ دیش نے 5 اپیلوں میں سے 3 میں کامیابی پائی، جس کی بدولت ان کی کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا، ان کے بعد کیوی بیٹرز 50 فیصد کامیابی سمیٹ کر دوسرے نمبر پر رہے
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 21 اپیلوں میں 4 بار ہی فیصلے اپنے حق میں تبدیل کراسکے، ان کا تناسب 19.05 رہا جب کہ پاکستان اور نیدرلینڈز اس معاملے میں بدترین رہے۔