ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، فائل فوٹو

کراچی : شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

کراچی:  شوہرکے ہاتھوں بیوی قبرستان میں قتل کردی گئی،قصبہ کالونی قبرستان سے خاتون کی گولیاں لگی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ نصیب تاج زوجہ عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی،واقعہ غیرت کے نام پرقتل کا ہے،مقتولہ کو اسکے داماد ابرار اورشوہرعبدالرحمن نے فائرنگ کرکے قتل کیا،حکام کے مطابق مقتولہ کو اسکا داماد گھرسے باہر لیکرگیا اورقبرستان میں ملزم عبدالرحمان نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا،واردات کے بعد ملزمان فرارہوگئے جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔