سرگودھا میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ دلہا قتل ،شہہ بالا زخمی

سرگودھا : سرگودھا  میں رشتہ کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، افسوسناک واقعہ میں دلہا قتل  جبکہ شہہ شہہ بالا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق سرگودھا  کےعلاقے بھاگٹانوالا میں نکاح  کی تقریب کے دوران فائرنگ  ہوئی جس میں دلہا عدنان عرف چاند موقع پر جاں بحق ، شہہ بالا  ریاض شاہین شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ مسلح افراد عرفان اور عمران فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عرفان اور عمران نکاح کو روک رہے تھے ،نکاح نہ روکنے پر پر افسوس ناک واقع پیش آیا۔