شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی،ہلکی بارش

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ گلشن اقبال کے علاقے میں ہلکی بارش ہوئی۔ علاوہ ازیں گلستان جوہر اور شارع فیصل پر بھی کچھ مقامات پر بارش ہوئی۔ڈیفنس اور کلفٹن سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پرکراچی میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔