کراچی : ملیرسٹی کے قریب پولیس کانسٹیبل کی گلا کٹی لاش ملی

کراچی: ملیر سٹی کے قریب گزشتہ روز ایک پولیس کانسٹیبل کی گلا کٹی لاش ملی کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام نے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔پولیس اہلکار خالد نسیم کی گلا کٹی لاش ملی تھی کھوکھراپار کا رہائشی مقتول کانسٹیبل خالد نسیم سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا، اور سانحے کے وقت پولیس وردی میں ملبوس نہیں تھا، ملیر سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے پولیس کانسٹیبل کی لاش ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ملیر کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پہنچی تو دوران تلاشی لاش کی جیب سے پولیس کارڈ برآمد ہوا تھا، جب کہ فیملی نے بتایا ہے کہ مقتول اپنے دوست کے ساتھ گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے تھانہ کھوکھراپار گیا تھا۔