پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا، فائل فوٹو
پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا، فائل فوٹو

کراچی: تلخ کلامی پر مبینہ وکیل نے رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی

کراچی : اسٹار گیٹ کے قریب تلخ کلامی پر شہری نے رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب تلخ کلامی شہری نے رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی۔ رکشہ ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والا شہری مبینہ طور پر وکیل ہے۔ فوٹیج میں رکشہ ڈرائیور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کالا کوٹ پہنے شہری کو سڑک پر پستول نکال کر چیمبر کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شہری جیسے ہی گولی چلانے لگتا ہے تو رکشہ ڈرائیور اس کو روکنے کیلیے نکلتا ہے۔ ڈرائیور کے اترتے ہی شہری نے گولی چلائی۔ زخمی ڈرائیور جوہر علی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کرنے والا شہری موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شہری ایک رکشے والے کو گولی مار کر دوسرے رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوا۔