کراچی : گلستان جوہرمیں خاتون اور3 بچے تیزدھارآلے سے قتل

کراچی : گلستان جوہرمیں قتل کی لرزہ خیزواردات،گھرسے ماں اور3 بچوں کی لاشیں ملیں،قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں پولیس نے باپ ارشد علی کو گرفتارکرلیا،گلستان جوہربلاک 5 کامران چورنگی کے قریب شیرمحمد گوٹھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی،ایک گھرسے ماں اور3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،چاروں کو تیزدھارآلے سے قتل کیا گیا،پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون اور3 بچوں کے قتل میں مبینہ طورپرشوہرہی ملوث ہے،قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد سلیم بلوچ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اوراس کے بیانات میں بھی تضاد ہے،وہ حراست میں لئے جانے پربیان بدلتا رہا،اس نے پہلے بتایا کہ وہ نشے کیلئے ماموں کے گھرکی طرف گیا ہوا تھا لیکن جب تصدیق کیلئے ماموں کا بیان لیا گیا تو ملزم نے دوبارہ بیان بدل لیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کیا،جہاں مقتولین کی شناخت 35 سالہ صائمہ،9 سالہ اشہد، 7 سالہ شاہ زین اور2 سالہ عمارہ کے نام سے ہوئی،بچوں کے چچا کا کہنا تھا کہ بھائی کسی کام سے باہرگیا تھا،رات دو بجے واپس گھرآیا تو بیوی اوربچوں کی لاشیں دیکھیں۔