کراچی : چائنہ کریک ریلوے ٹریک اکھاڑنے کی کوشش ناکام

کراچی:  ‏کیماڑی کو سٹی اسٹیشن سے بذریعہ کراچی بندریارڈ ملانے والی چائنہ کریک ٹریک اکھاڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی،بوٹ بیسن چوکی کے قریب سرتاج خان پھاٹک ریلوے لائن سے نوعمربچوں کے ذریعہ پٹڑی کے نٹ بولٹ کھلوائے گئے،سی پیک منصوبے کے تحت بچھائی گئی پٹڑی غائب کرنیکی کارروائی سے پہلے نٹ بولٹ چوری کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا،ریلوے پھاٹک اورپٹڑی سے سامان چوری کرنے والے نوعمربچوں کو پولیس نے تھانے بلانے کے بعد چھوڑدیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ساؤتھ کی ہدایت پرایس ایچ او بوٹ بیسن نے بچوں کو تھانے بلایا،بچے چونکہ چھوٹے تھے اس بنا پر انکے والدین کو بھی تھانے بلایا گیا،والدین کی طرف سے یقین دہانی پربچوں کو چھوڑدیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنہ کریک ٹریک اکھاڑنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف ریلوے پولیس کو کارروائی نہیں کرنے دی گئی اورسندھ پولیس کی مداخلت پرمعاملے کورفع دفع کردیا گیا۔