خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی جبکہ گیس بھی سستی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 74 ڈالر پر آ گئی اس کے علاوہ گیس کی قیمت میں بھی پانچ فیصد کی نمایاں کمی ہونے سے گیس 2.58 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ،ماہرین کے مطابق خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔

گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں کمی ہونے کے بعدفی بیرل قیمت 77.12 ڈالرہو گئی تھی،امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی بیرل قیمت 72.19 ڈالر ہو گئی تھی۔