نیو کراچی ،پولیس ڈکیتوں میں فائرنگ ،راہگیر خاتون جاں بحق

کراچی:  پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں راہ گیر خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔نیو کراچی میں واقع اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 23 سالہ خاتون حمیدہ جاں بحق ہوئی۔شوہر نے پولیس اہلکار ’عدیل پتافی‘ پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بچے کو ڈاکٹر کو دکھا کر واپس آرہے تھے کہ اس دوران ہمارے سامنے سے دو لڑکے بھاگتے ہوئے گئے جن پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی۔ میری بیوی پولیس اہلکار عدیل پٹافی کی فائرنگ کا نشانہ بنی اور جاں بحق ہوگئی ۔