کراچی : وزیراعلیٰ سے احمد شاہ کی ملاقات،محکموں کی کارکردگی پربریفنگ

کراچی :  نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے نگران صوبائی وزیراطلاعات محمد احمد شاہ نے ملاقات کی،ملاقات میں وزیراعلیٰ نے بحیثیت وزیرمحمد احمد شاہ کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ اطلاعات،اقلیتی اموراور سماجی تحفظ کے محکموں کی کارکردگی کو مزید مؤثربنایا جائے،انہوں نے کہا کہ محمد احمد شاہ اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں ملک کی ثقافت کے فروغ اورمحکموں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردارادا کریں،انہوں نے شہید صحافی جان محمد مہرکے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کیلئے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی کے نوٹیفیکیشن کی ہدایات دی۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے احمد شاہ نے بتایا کہ روزانہ ایک وزیرکی پریس کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے محکموں کی کارکردگی کو اجاگر کرنیکا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے،بحیثیت وزیراپنی ذمہ داریاں پوری قوت سے ادا کروںگا۔