کراچی: شاہ نورانی زائرین کی بس کو ناگن چڑھائی پر حادثہ، 1 شخص جاں بحق

کراچی:  شاہ نورانی سے کراچی آتے ہوئے زائرین کی بس ناگن چڑھائی کے قریب الٹ گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش زور زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر اسپتال حب منتقل کیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ عباد عارف کے نام سے کی گئی، پولیس اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔