پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فائل فوٹو
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فائل فوٹو

پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا نے 346 رنز بنا لیے، 5 کھلاڑی آئوٹ

پرتھ: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن 126 رنز کے مجموعے پر پرعثمان خواجہ کو 41 رنز پر شاہین آفریدی نے آوٹ کرتے ہوئے پویلین پہنچایا اور میچ کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 159 رنز پر فہیم اشرف نے گرائی ۔

آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 4 چھکوں اور 16 چوکوں پر مشتمل 164 رنز کی اننگ کھیلی، وہ عامر جمال کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ان کے بعد سٹیون سمتھ 31 اور ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف یادگار اننگ کھیلنے والے ٹراویس ہیڈ 40 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔مچل مارش 15 اور ایلیکس 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔اس سے قبل عامر جمال اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔

بابر اعظم کو پچاسواں ٹیسٹ کھیلنے پر کپتان نےکیپ اور یادگاری شیلڈ دی گئی۔

قومی ٹیم نے چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔