عبید شاہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، فائل فوٹو
عبید شاہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، فائل فوٹو

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل، پاکستان ہار گیا، یو اے ای فائنل میں پہنچ گیا

دبئی : انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو11رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا، قومی ٹیم 182رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

دوسری سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کی مضبوط ٹیم کو4 وکتوں سے مات دیدی،متحدہ عرب امارات کا فائنل میں مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 193 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی جس میں کپتان ایاز افضل خان 55 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ آرینش شرما نے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ ایتھن ڈی سوزا نے 37 ، تانش سوری 12 ، پرشار نے بھی 12 رنز بنائے ۔ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9.5 اوورز میں 44 رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ علی اسفند نے 2،عرفات منہاس 2 ، عامر حسن اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔