کراچی : بے قابو ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

کراچی: شہرکی سڑکوں پرٹینکرزدیگرہیوی گاڑیوں تلے روندنے جانے والے شہری گھروں میں بھی خونی ٹریفک سے محفوظ نہیں رہے،بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی اقبال اسپتال کے قریب تیزرفتارواٹرٹینکر بے قابو ہوکربیرونی دیوارتوڑتے ہوئے ایک گھر میں جاگھسا،جس کے نتیجے میں گھر زمین بوس ہوگیا،حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گھرسے جا ٹکرایا اوردیوارتوڑتے ہوئے گھر میں داخل ہوگیا جس سے گھر کے اندر سویا ہوا ایک شخص عامر ولد توفیق جاں بحق دو بچیوں سمیت تین افراد نصیر حسین ولد توفیق تیرہ سال کی راحیلہ اور دو سال کی مناہل زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔