عوام ملک کے مستقبل کا فیصلہ خودکریںگے،احمد ندیم اعوان

 

کراچی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ عوام کی سب سے بڑی طاقت ہے،عوام ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے،فرسودہ نظام سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے،عوام 8فروری کو ظالم قوتوں کا یومِ حساب بنادیںگے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ تمام قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں پر اپناامیدوارمیدان میں لائے گی۔کئی امیدوار کنفرم ہوچکے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدفائنل ٹکٹ کا مرحلہ کورٹیم کی مشاورت سے مکمل کیاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنےانتخابی حلقہ میں دورے کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احمدندیم اعوان کا کہناتھا کہ کرپٹ قیادت اور ظالم وڈیرہ شاہی نظام نےسندھ کو تباہ اور عوام کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ پیپلزپارٹی15سال سےاقتدارمیں رہنے کے باوجود صحت،تعلیم اورصاف پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، نااہل اور کرپٹ ٹولے سے ملک کو آزادکرناہے۔