کراچی : شاہراہ فیصل پر پارسا ٹاور میں آگ لگ گئی،قابو پا لیا گیا

کراچی : شاہراہ فیصل پر پارسا ٹاور میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئیں ۔ فائر بریگیڈ کی دوگاڑیوں نے آگ پر قابو لیا۔ مئیر کراچی مرتضی وہاب شاہراہ فیصل عمارت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پارسا ٹاور میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، صورت حال کنٹرول میں ہے ،کوئی زخمی نہیں ہوا ، 7 فلور تک گیا ہوں۔ 8 سے 9 کے درمیان شاید شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔