مقتول کو تین گولیاں لگیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، فائل فوٹو

اورنگی میں ڈکیتی کی واردات ناکام ،2 ڈاکو گرفتار

کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی،ڈاکوؤں کودکان کی جانب آتا دیکھ کر شہری فرار ہونے لگا تو ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ،شہری کو زخمی کرنے کے بعد ڈکیت دکان کے اندر گھس کر لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی شاہین فورس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کے بعد دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے اسکریپ کی دکان میں داخل ہوتے ہی دکان کے مالک آصف ولد محمد ہاشم کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور واردات شروع کردی۔گشت پر معمورشاہین فورس تھانہ پاکستان بازارموقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کے بعد دو ملزمان کو ریڈہینڈڈ گرفتار کیا جبکہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان فرار ہوگئے۔گرفتار ملزمان سے 2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور چھینی گئی نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت ارمان ولد عبدالسلام اور عامر ولد مرتضیٰ علی کے ناموں سے ہوئی جنہیں قانونی کاروائی کے لئے تھانہ متنقل کردیا گیا ہے۔