کراچی : لیاری میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

کراچی:  لیاری بکڑا پیڑی کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی میں بھی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ ڈاکو واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں شاہ زیب، شہباز اور رئیس شامل ہیں۔

دوسری طرف کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی۔ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔