کراچی: اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہریوں نے 2 ڈاکو مارڈالے

کراچی: کورنگی اوراورنگی میں اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہریوں نے مزید 2 ڈاکوؤں کو تشدد کرکے ماردیا،کورنگی زمان ٹاؤن غوث پاک روڈ اہل حدیث مسجد کے قریب مبینہ طورپردو ڈاکو عوام کے ہاتھ چڑھ گئے،شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک،ایک شدید زخمی ہوگیا،پولیس نے موقع پرپہنچ کرصورتحال کنٹرول کی اورزخمی ڈاکو کو حراست میں لیکر اسپتال منتقل کیا ۔

ادھراورنگی ٹاؤن مومن آباد نمبر 10 رحیم شاہ قبرستان کے قریب ڈکیتی کرتے ہوئے 35 سالہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑلیا،لاتوں اورمکوں کی بارش سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی۔