گوادر:جیونی کے سمندر میں نایاب سورڈ فِش پکڑی گئی

گوادر: جیونی کے مقامی ماہی گیروں نے گہرے سمندر میں تیرتی ہوئی نایاب مردہ سورڈ فِش پکڑ لی۔ 230 کلو گرام وزنی نایاب مردہ سورڈ فِش ندیم نامی مقامی ماہی گیر کو سطح سمندر سے تیرتی ہوئی ملی۔ تفصیلات کے مطابق جیونی میں ندیم نامی مقامی ماہی گیر نے گہرے سمندر میں نایاب سورڈ فِش کو مردہ حالت میں برآمد کر لیا ہے۔ گہرے سمندر میں مردہ سورڈ فِش مقامی ماہیگیروں کو سطح سمندر سے تیرتی ہوئی ملی ہے۔

مذکورہ مقامی ماہیگیر مردہ سورڈ فِش کو اپنی کشتی سے باندھ کر کنارے تک لے آئے۔ جہاں مردہ سورڈ فِش کو 53000 روپے میں فروخت کر دیا گیا ہے۔ مردہ حالت میں پائی جانے والی سورڈ فِش کی لمبائی لگ بھگ 12 فٹ اور وزن 230 کلو گرام ہے۔ واضح رہے سورڈ فِش سمندر میں سب سے تیز رفتاری سے تیرنے والی مچھلی ہے جس کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔ سورڈ فِش کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 15 فٹ اور وزن 650 کلو گرام تک ہو سکتی ہے۔