فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی : سال نو کی آمد: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

کراچی:  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق رینجرز ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں داخلی، خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے، سال نو پر اسلحے کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم، دیگر جرائم کی روک تھام سمیت سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رینجرز، پولیس مشترکہ آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ادھر کراچی پولیس چیف خادم رند نے اعلان کیا ہےکہ سال نو پر ہوائی فائرنگ اور دنگا کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کریں گے، خوشیاں منائیں لیکن کسی کو تکلیف نہ بنیں، شہری ہوائی فائرنگ یا دنگا فساد دیکھیں تو ویڈیو بناکر واٹس ایپ نمبر 03302699211 پر شیئر کریں۔