کراچی : جدہ جانیوالے مسافر سے 6 کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحکام نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافرکے سامان سے 6 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی،کسٹمزحکام کے مطابق نجی ایئرلائن کی پروازنمبرای آر811 کے ذریعے جدہ جانے والے سکندر زیب سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کی جو سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، 1150 گرام ایمفیٹامائن کی بین الاقوامی مالیت 6 کروڑ روپے ہے،ملزم کو کسٹم اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتارکر لیاہے۔