کراچی میں ہزاروں خواتین بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے لگیں

کراچی:  شہر میں ہزاروں خواتین کے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف سامنے آگیا، جس کے بعد پولیس نے بھی کوششیں تیز کردیں اور کلفٹن برانچ میں خواتین کیلئے علیحدہ ڈیسک قائم کردی گئی۔ ڈی آئی جی لائسنس عرفان بلوچ نے بتایا کہ خواتین کو لائسنس کے حصول کیلئے آنا چاہیئے، ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ ڈی ایل برانچ کی جانب سے یونیورسٹیز اور گرلز کالجز میں آگاہی پروگرامز بھی منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین سے متعلق معلومات ہوسکے۔