کراچی میں قومی اسمبلی نشستوں پر 582 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

کراچی: کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کے 248 امیدواروں کے علاوہ 334 آزاد امیدوار مدمقابل ہیں، پی ٹی آئی، تحریک لبیک، جماعت اسلامی نے تمام نشستوں پر امیدوار نامزد کئے ہیں۔ 28 خواتین امیدوار آزاد، 20 پارٹی ٹکٹ پر ہیں۔ این اے 232 کورنگی، این اے 241 جنوبی، این اے 242 کیماڑی اور این اے 250 وسطی پر 14-14 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں۔ سب سے زیادہ این اے 232 اور این اے 241 پر 38-38 امیدوار ہیں، غیر معروف سیاسی جماعتوں نے بھی امیدوار نامزد کئے ہیں۔ اقلیت کے 5 افراد بھی قومی، صوبائی نشستوں پر امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم نے 19، پیپلز پارٹی 21، ن لیگ 18، مرکزی مسلم لیگ 17، استحکام پاکستان پارٹی 11، عوامی نیشنل پارٹی 12، راہ حق پارٹی 10، پاک مسلم الائنس 7، کنزرویٹو پارٹی 8، پاک ڈیفنس قومی موومنٹ 4، سلیمان خیل قبائل موومنٹ 4 اور ق لیگ نے 3 امیدوار نامزد کئے ہیں۔