پی سی بی چیئر مین ذکا اشرف نے استعفیٰ دے دیا

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو اپنا استعفی بھجوادیا ہے۔ انہوں نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں استعفے کا اعلان کیا۔ ذرائع کےمطابق ذکااشرف نے کہاکہ وہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے تھےلیکن اس طرح ہمارے لئے کام کرنا ممکن نہیں میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں۔