چین اور کرغزستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

چین (اُمت نیوز)چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر ہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 محسوس کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز چین کے سرحدی علاقے سنکیانگ میں تھا۔ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد سخت سردی میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول نہیں ہوئی۔

چینی ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، محکمہ ریلوے نے 27 ٹرینیں روک دی ہیں۔