کراچی : شادی سے انکارکرنے پرخاتون کو گولی ماردی گئی

کراچی : شادی سے انکارپرشادی شدہ خاتون فائرنگ سے زخمی ہوگئی،واقعہ کراچی کے علاقے ملیرمیں جناح ایونیو کے قریب پیش آیا،فائرنگ سے زخمی خاتون کے متعلق پولیس نے پہلے کہا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے تاہم خاتون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شادی سے انکارپرشان نے مجھ پرفائرنگ کی،گولی میرے ہاتھ پرلگی،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے ملزم کی شناخت شان کے نام سے ہوئی،زخمی خاتون نے بیان ریکارڈ کرادیا،اسکا کہنا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں،شان مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔