وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے، فائل فوٹو
وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے، فائل فوٹو

این اے 15مانسہرہ ، قائد ن لیگ نوازشریف کو شکست ہو گئی

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو قومی اسمبلی کے حلقےاین اے 15مانسہرہ میں شکست ہو گئی۔

این اے 15مانسہرہ کم تورغرہ  کے تمام 550پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان ایک لاکھ 5249ووٹ کر کامیاب ہو گئے  جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف 80382ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 میں ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف نے یاسمین راشد کو شکست دیتے ہوئے میدان مار لیا ہے ۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 130 میں نوازشریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ یاسمین راشد نے تگڑا مقابلہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔