چکوال میں ایک شخص نے بیوی، 4بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

چکوال(امت نیوز)چکوال کے تھانہ سٹی کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں ایک شخص نے بیوی اور4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی، مقتولین میں بیوی، 2بیٹیاں اور 2بیٹے شامل ہیں۔تھانہ سٹی چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں چھ افراد کے قتل کا اندوہناک واقعے نے جہاں علاقے کی فضا سوگوار کر دی ہے وہاں سلگتے سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں،پولیس کے مطابق شفقت سلیم سکنہ مزدلفہ ٹاؤن نے 15 پر فون کر کے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی بچوں کو قتل کر دیا ہے،پوری فیملی کو قتل کرنے کے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،جبکہ اس حوالے سے رشتہ داروں کا یہ کہنا ہے،شفقت سلیم کے ساتھ ایسا کوئی مسلہ درپیش نہیں تھاتاہم کاروباری معاملے پر اس کی پٹھانوں سے شدید لڑائی ہوئی تھی،وقوعے کا ہمیں پولیس کے ذریعے علم ہوا،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ذرائع اور عزیز و اقارب یہ کہہ رہے ہیں کہ شفقت سلیم کے سینے اور جبڑے پر گولی لگی ہے،واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے پولیس کو کی جانے والی ٹیلی فون کال کی اواز کا فرانزک کرایا جائے،شفقت سلیم کو پانچ قتل کرنے کے بعد پولیس کو فون کرنے کی کیوں ضرورت پیش آئی اس کو اور دیگر تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اہلخانہ کو قتل کر کے خودکشی کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں نقصان کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔