کراچی : خوردنی تیل سے بھرا ٹینکرالٹ گیا،ہزاروں لیٹرتیل سڑک پربہہ گیا

کراچی(امت نیوز)کورنگی میں ویٹا چورنگی پر کوکنگ آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، شہریوں نے سڑک پر جمع کوکنگ آئل برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی پر کوکنگ آئل سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد خوردنی آئل سڑک پر بہہ گیا تاہم لوگوں نے سڑک پرجمع خوردنی آئل برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔لوگ بڑے بڑے برتنوں میں خوردنی آئل جمع کرنے میں مصروف رہےعلاقہ پولیس اورٹریفک پولیس موقع پرپہنچ گئی اورعلاقہ مکینوں کو منتشرکرتے ہوئے ٹینکرکو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق حادثہ ویٹا چورنگی کے قریب چورنگی کراس کرتے ہوئے واٹرٹینکراورآئل ٹینکرآپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ واٹر ٹینکر محفوظ رہا جبکہ آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹرخوردنی تیل سڑک پر بہہ گیا۔حادثے میں آئل ٹینکرڈرائیوراورکلینر محفوظ رہے۔ ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے ٹینکرکوسڑک سے ہٹا دیا۔