کراچی : رواں ہفتے17پولیس مقابلے،21زخمی ڈاکوئوں سمیت 533 ملزم گرفتار

کراچی(امت نیوز)کراچی میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 17 مقابلوں میں 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 26 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتارملزمان سے 22 مختلف اقسام کا غیرقانونی اسلحہ اور10 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ،ویسٹ اورساوتھ ذونزمیں چھاپوں کے دوران مجموعی طورپر533 سے زائد ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 80 کلو 262 گرام چرس،ہیروئین،آئس کرسٹل اورمجموعی طور پر28 بوتلیں شراب کی برآمد کی گئیں۔ گرفتاراسٹریٹ کرمنلزسے شہریوں سے لوٹ مار اوردیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 89 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 38 موٹرسائیکلیں اور02 گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لی گئیں۔