این اے 43، ڈی آئی خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری

 

ڈی آئی خان(اُمت نیوز)الیکشن 2024 میں جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہا تھا وہیں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل اخان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر 19 فروری بروز پیر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔

آج ہونے والے انتخابات کی پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مفتی اسد محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ مولانا اسد محمود سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔

واضح رہے جے یو آئی ایف کے امیدوار مولانا اسد محمود نے این اے 43 کے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ڈی آئی خان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی بنا پر 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔