فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ ، قادر مندو خیل کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: عام انتخابات کے روز این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرنے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ 8 فروری کو میری ڈیوٹی بحیثیت پریذائیڈنگ آفیسراے این 242 ایم ایچ اسکول بلدیہ ٹاؤن سیکٹر ڈی تھری میں تھی۔ پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد میرے ساتھ دیگراسٹاف ووٹوں کی گنتی کی تیاری کر رہا تھا۔ سوا 5 بجے کے قریب مشتعل ہجوم کی شکل میں لوگ پولنگ اسٹیشن کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے۔

مشتعل ہجوم نے پولنگ میٹریل اوربیلٹ پیپر کے ڈبے کو پھینکنا شروع کر دیا، جس سے بیلٹ پیپرکے ڈبے کھل گئے اورووٹ فرش پر بکھرگئے۔ میں نے اسٹاف کے ساتھ مل کرسرکاری سامان اور بکھرے ہوئے ووٹوں کو محفوظ کیا۔

بذریعہ سوشل میڈیا اورعوام مجھے پتہ چلا کہ مشتعل افراد کی سربراہی این اے 242 کے نامزد امیدوار قادر خان مندو خیل کررہے تھے۔ اس لیے قادرخان مندو خیل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔