موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ہے، فائل فوٹو
موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ہے، فائل فوٹو

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔

موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا ہے، اس کے علاوہ بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں کی ریٹنگ کو بھی بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو مستحکم کر دیا گیا ہے، موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملکی بینکنگ سیکٹر کے غیر ملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ سی اے اے ٹو تھی۔

موڈیز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں 2024 میں معاشی ترقی کی شرح دو فیصد تک ہوسکتی ہے، افراط زر گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد رہے گی۔