منتخب ہونے والے سابق پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی گھروں پر آرام کرتے رہے، فائل فوٹو
منتخب ہونے والے سابق پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی گھروں پر آرام کرتے رہے، فائل فوٹو

تحریک انصاف کا احتجاج، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد رہنما زیر حراست

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔

بیٹا بلک شیر کھوسہ نے بتایا کہ والد لطیف کھوسہ کو پولیس نے صدر گول چکر سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے وقت لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پولیس کی حراست میں ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس نے اچھرہ سے گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس نے ایڈوکیٹ محمد مہر سلیم کو کارکنان سمیت گرفتارکرلیا۔

تحریک انصاف کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج میں شرکت کیلیے جاتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد اور نواسے کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر زاہد ہاشمی اور قاسم ہاشمی کو گرفتار کرلیا گیا، ملتان سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد اور نواسے کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا تو خاتون رہنما سمابیہ طاہر نے انہیں پولیس تحویل سے چھڑوا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کھنہ پل سروس روڈ سے نکالی گئی جس کی قیادت خاتون رہنما سمابیہ طاہر کر رہی تھیں۔

اس دوران پولیس نے ریلی روکنے کیلیے کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کی تو سمابیہ طاہر نے کارکنان کو پولیس کی تحویل سے چھڑوا لیا۔