امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافہ

 

اسلام آباد(اُمت نیوز) امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ماہ میں 2.4 ارب ڈالر کا زر مبادلہ بھیجا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.05 ارب ڈالر ارسال کئے گئے تھے۔

فروری میں امریکا سے ترسیلات زر کا حجم 287 ملین ڈالر رہا۔ یہ گزشتہ فروری کے 220 ملین ڈالر کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔