پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 690 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)جمعرات کی صبح کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مثبت رجحان دکھائی دیا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات کے لین دین میں 690 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان کی بدولت کے ایس ای 100 انڈیکس 64 ہزار 740 پوائنٹس تک جاپہنچا۔

کاروباری امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی اسلام آباد آمد سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ نئی حکومت کے لیے بھی یہ اپنے آپ کو منوانے کا ایک اچھا موقع ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس پر سخت شرائط کے حوالے سے دباؤ بھی ہوگا۔