حکومت نے امریکی فوجی اور سویلین ملازمین کے متعلق معاہدہ فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فائل فوٹو
حکومت نے امریکی فوجی اور سویلین ملازمین کے متعلق معاہدہ فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فائل فوٹو

افریقی ملک نائیجر کا امریکا سے فوجی تعلقات معطل کرنے کا اعلان

نیامے: فریقی ملک نائیجر نے تنازعات بڑھنے پرامریکا کے ساتھ فوجی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ نائیجر فوج کے ترجمان کرنل میجر امادو عبدالرحمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کیساتھ فوجی تعاون معطل کر رہے ہیں، ملک میں امریکی فوج کی موجودگی اب جائز نہیں،حالیہ ہفتوں میں ہماری سرزمین پر امریکی پروازیں غیر قانونی تھیں، حکومت نے امریکی فوجی اور سویلین ملازمین کے متعلق معاہدہ فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجر فوج کی جانب سے امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات معطل کرنے کا اعلان ایک سینئر امریکی وفد کے نائیجر سے روانہ ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، امریکی وفد نائیجرکی فوجی قیادت کے ساتھ رابطوں کی تجدید کیلیے تین روزہ دورے پر موجود تھا۔