قومی ٹیم کے کھلاڑی گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے، فائل فوٹو
قومی ٹیم کے کھلاڑی گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے، فائل فوٹو

فیفا ورلڈکپ اور ایشیاکپ کوالیفائر، اردن نے پاکستان کو 0-3 سے ہرادیا

اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں کھیلے گئے قومی ٹیم کے ہوم میچ میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔

حال ہی میں ایشیا کپ فائنلسٹ رہنے والی اردن کی جانب سے میچ میں موسیٰ التماری نے دو اور علی الوان نے ایک گول بنایا۔