دھماکے کے وقت سرکاری ملازمین تنخواہ وصولیوں کےلیے بینک کے سامنے جمع تھے، فائل فوٹو
دھماکے کے وقت سرکاری ملازمین تنخواہ وصولیوں کےلیے بینک کے سامنے جمع تھے، فائل فوٹو

قندھار میں بینک کے سامنے خودکش دھماکا، 21 افراد جاں بحق

افغانستان : قندھار میں خودکش دھماکے میں 21 افراد  جاں بحق ہوگئے جبکہ50 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا قندھارکے ایک بینک کے سامنے ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ خودکش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی بیشتر افغان شہری ہیں۔

دوسری جانب مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قندھار خودکش دھماکے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے سے زخمی تقریباً 50 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ادھر طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا صبح آٹھ بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت سرکاری ملازمین تنخواہ وصولیوں کےلیے بینک کے سامنے جمع تھے۔