چارسدہ میں ٹریفک حادثہ،2بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

چارسدہ (امت نیوز) ضلع چارسدہ میں نوشہرہ روڈ پر ٹرک اور موٹرکار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک فرد زخمی ہوگیا۔اس حوالے سے ذراِئع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مرنے والوں میں خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے  خطرناک روڈ ایکسیڈنگ کے بعد ریسکیو 1122 نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔