چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی، فائل فوٹو
چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی، فائل فوٹو

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے جبکہ بابر حامد نے اپنا استعفا پی سی بی حکام کو بھجوادیا۔

چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی، میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی۔

محسن نقوی نے ڈائریکٹر کمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔