وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا، فائل فوٹو
وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا، فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

کراچی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

آئِی سی سی کے 3 رکنی وفد نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پی سی بی حکام نے آئی سی سی وفد کو انتظامات کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئندہ برس فروری 2025 میں شیڈول ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر مینجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن مینجرعون محمد زیدی شامل ہیں۔

کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد کی سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں کے اہکاروں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

پروگرام کےمطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سےملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔