ڈچ کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جواٸن کرینگے، فائل فوٹو
ڈچ کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جواٸن کرینگے، فائل فوٹو

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

لاہور: سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا.

نجی ٹی وی کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4سے 11مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، کوریا، ملائیشیا، جاپان، کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہوں گی،پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم 5مئی کو کوریا، 7مئی کو کینیڈا کیخلاف میچ کھیلے گی،پاکستان ہاکی ٹیم آخری میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 10مئی کو کھیلے گی،سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11مئی کو ہوگا۔