پی سی بی نے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔

پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، کوچز کے لیے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وائٹ بال کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے جیسن گلیسپی سے معاملات طے پانے کی امید ہے۔