کاکول: تربیتی کیمپ کے دوران قومی کرکٹرز کی خوش گپیاں

کاکول (اُمت نیوز)کاکول میں تربیتی کیمپ کے دوران قومی کرکٹرز کی خوش گپیاں، قومی سٹارز کی سنوکر کھیلتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز سمیت ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹرز کاکول کے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں اِن ایکشن نظر آئے، 2 کلومیٹر کی دوڑ، مشکل ڈرلز اور سخت جان ٹریننگ سے کھلاڑی اکتانے لگے، دل بہلانے کے لیے خوش گپیاں اور خاص طور پر سنوکر کھیلتے نظر آئے، قومی سٹارز کے خوشگوار لمحات کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی۔
ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم سنوکر کھیل رہے ہیں، بابر اعظم سنوکر کے اناڑی نکلے، بال کو پاکٹ نہ کر سکے، میچ کے دوران افتخار احمد، محمد عامر، عماد وسیم، اور عباس آفریدی بھی لطف اندوز ہوئے۔