نووجوت سنگھ سدھو نے ممبئی انڈینز کی یکے بعد دیگرے سکشت پر کپتان کی تبدیلی پرایک ویڈیو شئیرکی ، فائل فوٹو
نووجوت سنگھ سدھو نے ممبئی انڈینز کی یکے بعد دیگرے سکشت پر کپتان کی تبدیلی پرایک ویڈیو شئیرکی ، فائل فوٹو

نووجوت سنگھ سدھو نے ہاردک پانڈیا کو ’’کتے‘‘ سے تشبیہہ دیدی

ممبئی: نووجوت سنگھ سدھو نے ممبئی انڈینز کی یکے بعد دیگرے سکشت پر کپتان کی تبدیلی پرایک ویڈیو شئیرکی ہے۔

آئی پی ایل کے کمینٹیٹر نووجوت سنگھ سدھو کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں روہت شرما کا ممبئی انڈینز کے ساتھ سفر کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم نووجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ اگرچہ ہاتھی دھول میں بھی اٹ جائے تو تب بھی اس کی عزت کی جائے گی، کتے کو سونے کی زنجیر بھی باندھ دی جائے تو اس اس کی عزت نہیں ہوتی۔

سابق کھلاڑی کے اس کمنٹ نے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اگرچہ نووجوت سنگھ سدھو کا مزاج کچھ اس طرح کا ہے کہ وہ شاعری کے ذریعے اپنی بات بیان کرنے کا ہُنر رکھتے ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور روہت شرما کی ممبئی انڈینز کی صورتحال کو کتے اور سونے کی زنجیر سے تشبیہہ دی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ سے قبل نووجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ ہارد پانڈیا کی کپتانی سے روہت شرما کی عزت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔