ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو
ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو

لندن، برطانوی پولیس افسر کے قتل کے الزام میں پاکستانی کو سزا

لندن: دو دہائیوں تک انصاف سے بھاگنے کے بعد 2005 میں برطانوی پولیس افسر کو قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی کو لندن میں سزا سنا دی گئی۔

پی سی شیرون بیشینوسکی 38 سالہ اور تین بچوں کی والدہ تھی، جب بریڈ فورڈ میں ایک ٹریول ایجنسی کے باہر مسلح ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچنے والی افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، 75 سالہ پیراں دتہ خان 2006 سے برطانوی حکام کو مطلوب تھے، انہیں لیڈز کراؤن کورٹ میں مجرم قرار دے دیا گیا، واردات میں ملوث ملوث 6 افراد کو پہلے ہی سزا دی جاچکی ہے۔

پیراں دتہ خان کو 1-10 کی اکثریت سے قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا، جبکہ 11 ججوں نے 4 دنوں میں تقریباً 19 گھنٹے تک بحث کی، اسے زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے ارادے سے آتشیں اسلحہ رکھنے کے 2 الزامات میں بھی سزا دی گئی، جبکہ ممنوعہ ہتھیار رکھنے کے 2 الزامات میں متفقہ طور پر سزا سنائی گئی۔

یہ واقعہ 18 نومبر 2005 کو سامنے آیا، جب شیرون بیشینوسکی اور پی سی ٹریسا ملبرن ایک الرٹ کال موصول ہونے پر بریڈ فورڈ میں مورلی اسٹریٹ پر واقع ایک ٹریول ایجنسی پر جیسے ہی پہنچے تو 3 حملہ آوروں نے ان پر گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں شیرون بیشینوسکی ہلاک اور ملبرن زخمی کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔